vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک: رومان ساجد  کے لئے کشمیری کمیونٹی کے زیر اہتمام  تعزیتی ریفرنس

0

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں غزہ احتجاجی کیمپ حادثے میں شہید  ہونیوالے نوجوان رومان ساجد  کے لئے نیو یارک میں کشمیری کمیونٹی کے زیر اہتمام  تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔کشمیری کمیونٹی کے زیر اہتما م نیو یارک کے علاقے بروکلین میں منعقدہ تعزیتی  ریفرنس میں مرحوم رومان ساجد کے دادا خالد محمود  اورجماعت اسلامی کے رہنما عنایت خان سمیت  کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے مرحوم رومان ساجد کے دادا خالد محمود کا کہنا تھا کہ  20 مئی کو یہ حادثہ رونما ہوا جب غزہ  کے لئے لگائے جانیوالے احتجاجی کیمپ پر بااثر شخصیات  نے  گاڑی چڑھا دی،  جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوئے  جن میں میرا پوتا بھی شامل تھا،انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد  انصاف  فراہم کیا جائے۔جماعت اسلامی کے رہنما عنایت خان کا کہنا تھا کہ مظاہرین غزہ کے نام پر پر امن احتجاج کر رہے تھے ، اور ان پر گاڑی چڑھا دینا ایسا ہی ہے جیسے  فلسطینی بچوں  کو روندا گیا ہو، انہوں نے مطالبہ کیا کہ  ابھی تک  ہماری طرف سے واقعے کی ایف آر درج  نہیں کی گئی  ، جلد از جلد کاروائی مکمل کر کےکیس کو سویلین کورٹ کے حوالے کیا جائے۔تعزیتی ریفرنس میں موجود دیگر شرکاء نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان جیسے اسلامی ملک میں ایسے واقعے کا رونما ہونا باعث افسوس ہے ، نہتے اور معصوم بچوں پر اس ظلم کا حساب ہونا چاہیئے۔بعد ازاں مرحومین کے بلندیء درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.