مقابلے میں ایک شخص مارا گیا دوسرا زخمی،پولیس خاتون افسر جاں بحق
فائرنگ سے1شخص جاں بحق، لڑکی سمیت4زخمی،ٹریفک حادثے میں1جاں بحق ،جھگڑے میں شخص زخمی ہوگیا
نیویارک پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے مشتبہ شخص مارا گیا۔نیویارک پولیس کے مطابق اتوار کی صبح ایلڈر اسٹریٹ اور سینٹرل ایونیو کے قریب ایک مشتبہ شخص پولیس کی گاڑی کے پاس پہنچا تو اہلکاروں نے اسے دوڑ ہٹنے کا کہنا کیونکہ اس کے پاس دو چاقو تھے جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے مشتبہ شخص مارا گیا ۔بعدازں NYPD چیف آف پٹرول اور ایگزیکٹوز نے جاری تحقیقات کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور مارے جانے والے مشتبہ شخص سے برآمد ہونے والے چاقو میڈیا کے سامنے پیش کیے اس سے قبل چیف نے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا تھا ۔ایک اور وقعہ میں نیویارک پولیس ایک مشتبہ شخص کو تعاقب کررہی تھی کہ مشتبہ شخص بھاگتے ہوئے گاڑی کے نیچے آگیا اور شدید زخمی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا اور طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔اورنج کاؤئنٹی میں آف ڈیوٹی این وائے پی ڈی کا افسر کار حادثہ میں جان کی بازی ہار گیا ۔پولیس کے مطابق کار حادثے میں 25سالہ جولیانا ٹورس تیزر فتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔بروکلین، نیویارک:تھانہ 77کی حدود میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 979 پیسیفک اسٹریٹ کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو گولی مار دی اور فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کو گولی ٹانگ میں لگی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔الزبتھ، نیو جرسی:الزبتھ نیو جرسی میں میپل ایونیو اور گرین اسٹریٹ کے درمیان کارٹریٹ اسٹریٹ پر پارکنگ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو متعدد گولیاں مار دی اور فرار ہوگئے۔بعدازں متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔بروکلین، نیویارک:تھانہ90 پی ایس اے کی حدود میں واقع 140مور اسٹریٹ کے سامنے 21 سالہ نوجوان کو گولی ماردی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔بعدازں نعش کو این وائے سی ہیلتھ اینڈ ہسپتال/ایلمہرسٹ پہنچایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔اسی علاقے میں ایک20سالہ نوجوان کو سر کان اور ٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں جسے فوری طور پر این وائے سی ہیلتھ اینڈ ہسپتال/ایلمہرسٹ منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے اس نے پولیس کو بتایا کہ جہاں پر21سالہ شخص کو قتل کیا گیا تھا وہ بھی اسی مقام پر موجود تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔بروکلین، نیویارک:یونین اسٹریٹ کے قریب گولی لگنے سے 19 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔مین ہٹن، نیویارک:تھانہ5کی حدود میں رات کے تقریبا12بجے پائیک اسٹریٹ اور مارکیٹ اسٹریٹ کے قریب دو اشخاص کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا ۔لڑائی کے دوران حملہ آور نے دانتوں اور نوکیلی چیز کی مدد سے 29 سالہ مرد کودونوں بازوؤں اور ٹانگوں پر کاٹ کر زخمی کردیا۔جس سے زخمی شخص کا خون کافی بہہ گیا ۔ہسپتال منتقل ہونے سے قبل خون مارکیٹ اسٹریٹ کے قریب واضع نظر آرہا ہے ۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخس تحقیقات میں تعاون نہیں کررہا ہے اور وہ جھگڑے میں ملوث ہے۔بروکلین، نیویارک:تھانہ77کی حدود میں 1236 اٹلانٹک ایونیو کے سامنے ٹرک نے پیدل چلنے والے مرد کو ٹکر مار کر زخمی کردیا ۔جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر 36سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق ٹرک کی ڈرائیور خاتون ہے جسے حراست میں لے گیا ہے ۔