vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں شبیر گل کی عید ملن پارٹی میں دوست احباب کی شرکت

0

تقریب میں آنتوں کے کنیسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی

نیویارک میں سماجی رہنما شبیر گل کی میزبانی میں ان کی صحتیابی کے بعد بیماری میں تعاون اور دعائیں  کرنیوالے دوستوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے  عید ملن پارٹی کا اہتمام   کیا گیا ، عید ملن پارٹی میں شبیر گل کے دوستوں کے ساتھ ساتھ نیو یارک کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔عید ملن پارٹی کا  آغاز انور گجر نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔تقریب میں موجود شرکا ءسے مخاطب ہوتے ہوئے شبیر گل نے ان افراد کا شکریہ ادا کیا  جنہوں نے انھیں بیماری کے وقت یاد رکھا اور انکی صحتیابی کے لئے دعا کی اور انکے ساتھ کھڑے رہے، خاص طور پر نعیم بٹ  اور منیر پاشا کا  بے حد شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر لمحے انکا خیال رکھا۔ شبیر گل  نے دعوت میں شرکت پر تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔تقریب میں شریک شبیر گل کے معالج نے آنتوں کے کینسر کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے  بتایا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ کس طرح مختلف امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ، اس موقع پر انھوں نے  لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔شبیر گل کی جانب سے تقریب میں حسب معمول انتہائی شاندار کھانے پینے کا اہتمام کیا گیا،اور شرکاء  نےچکن تکے ، چکن بوٹی، چانپیں اور دیگر مختلف لوازمات  خوب سیر ہو کر کھائے ۔کمیونٹی کی سیاسی سماجی اور دیگر شخصیات نے شبیر گل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  شبیر گل کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں اور ہم ان صحت یابی کے لئے دعاگو رہیں گے۔تقریب میں شہدائے فلسطین سمیت مرحومین  کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی۔شاندار موسم اور شاندار تقریب کو سراہتے ہوئے شرکاء نے  شبیر گل کی مہمانوازی کا شکریہ ادا کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.