vosa.tv
Voice of South Asia!

شہری حکومت کا ملازم حملہ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار

0

نیو یارک پولیس کے عملےنے شہری حکومت کے آف ڈیوٹی ملازم کو حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر75 کے عملے نے شہری حکومت کے آف ڈیوٹی ملازم  ACS Special officer کو حملہ کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 24 کا عملہ 86 سالہ ایشین گمشدہ  خاتون کو تلاش کر رہا ہے۔ آخری بار انہیں 20 مارچ کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔تھانہ نمبر 77 کا عملہ 591 وینڈربلٹ ایوینیو پر قائم ایک اسٹور سے 1100$ کی ڈکیتی کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔واقعہ 20 مارچ کو پیش آیا۔تھانہ نمبر 48 کی حدود میں 851 ایسٹ ٹریمونٹ ایوینیو پر 29 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔تھانہ نمبر 42 کا عملہ 902 جیننگز اسٹریٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں ملزم کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 19 مارچ کو پیش آیا۔تھانہ نمبر 49 کا عملہ 634 موڑیس پارک ایوینیو پر 31 سالہ شخص سے ڈکیتی کے الزام میں 2 ملزمان کو تلاش کر رہا ہے۔ واقعہ 18 مارچ کو پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.