حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یومِ شہادت،نیویارک میں ماتمی جلوس
مولا کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔ یوم علی کی مناسبت سے جعفریہ کونسل آف یو ایس اے اور جعفریہ یوتھ آف نیویارک کے زیر اہتمام کوئنز کے علاقے جمیکا میں انیس واں سالانہ مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا ۔جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ جلوس سے قبل مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے مولا علی کے فضائل پر روشنی ڈالی اور ان کی شہادت کا واقعہ بیان کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتے ہیں ۔مجلس شریک نوجوانوں اور کمسن بچوں نے بھی امامِ عالیٰ مقام کی بارگاہ میں نذارانہ ِ عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں مرکزی جلوس شبیہِ علم و ذوالجناح کے ساتھ اپنی مقررہ منزل کی طرف گامزن ہوا۔جلوس میں شریک عزادار تمام راستے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے رہے۔جلوس کے منتظمین میں شامل جعفریہ کونسل آف یو ایس کے صدر عاجہ عابد نمبر دار ،جعفریہ یوتھ آف نیویارک کے راجہ عمار یاسر نمبر دار اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہمیں باہمی اختلافات کو فراموش کرکے اتحادو اتفاق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔یومِ علی کی مناسبت سے جلوس برآمدگی سے شرکاء نے باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا الخوئی سینٹر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا جہاں عزاداروں نے روزہ افطار کیا۔