کروکس سٹی ہال پر حملے کے بعد روس میں سوگ
روسی شہریوں نے جائے وقوع پر پھول رکھ دئیے،آنکھیں اشکبار
کروکس سٹی ہال پر حملے کے بعد روس نے اتوار کو قومی یوم سوگ منایا۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے رپورٹ کیا کہ اتوار کو ملک بھر میں تقریبات منسوخ کر دی گئیں، جھنڈے سرنگوؐ کردئیے گئے ،تفریح مقامات بند کردئیے گئے ۔تباہ شدہ کنسرٹ ہال کے قریب ایک یادگار پر پھولوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔روسی شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اس موقع پر لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نکل رہے تھے ۔ جمعہ کو دہشت گردوں نے روسی دارالحکومت کے مغرب میں کروکس سٹی ہال پر دھاوا بولا دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں133افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔ روسی صدرولادیمیر پوتن نے کہا کہ چاروں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اتوار کو قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔