vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں یومِ پاکستان منانے کی قرار داد ایک بار پھر پیش کردی گئی

0

نیویارک : (نمائندہ خصوصی )امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ ( اے پیگ ) نےنیویارک میں سرکاری سطح پر یومِ پاکستان منانے کے لیےقانون سازوں کے توسط سے  ریاستی اسمبلی اور سینیٹ میں ایک بار پھر قرا ر داد جمع کروادی جبکہ  پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے یوم آزادی اور پاکستانی ثقافتی ورثہ منا نے سے متعلق بھی قراردادیں پیش کی گئیں ۔یہ قرار دادیں اسمبلی مین  ڈیوڈ ویپرن ، اسمبلی مین نیدر سیئج اور اسمبلی  وومن   جینفیر راج  کمار  نے پیش  کیں۔ یومِ پاکستان  کی قرارداد کا جشن منانے کی  تقریب  البنی میں منعقد ہوئی جس کا  آغاز  تلاوتِ کلام  پاک سے ہوا۔اس موقع پر  اسمبلی  مین  ڈیوڈ ویپرن اور  نیدر سیئج  نے  کورونا کی وباء اور مختلف مواقع پر پاکستانی کمیونٹی کے سماجی ورکرز  کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، ان کا  کہنا تھا کہ اب  یومِ پاکستان کے ساتھ  پاکستانی  تہذیب  و ثقافت  کا   دن بھی منایا جائے گا۔تقریب میں  نیویارک اسٹیٹ  اسمبلی  و سینیٹ کے اراکین سمیت  پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ، اے پیگ کی ٹیم  و ممبران اور  کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک  ہوئی ،شرکاء سے خطاب  میں ریاست نیویارک  اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر  فلِ راموس کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم    پاکستانی کمیونٹی  کے افراد نے ہر شعبے  میں  کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔ اے پیگ کے صدر  علی رشید   نے کہا کہ  ہم  نے ایک بار پھر تاریخ رقم  کی ہے، ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان کا نام روشن ہو جبکہ قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ ان  پاکستانی نوجوانوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔  اس موقع پر علی رشید کے بیٹے   اور اے پیگ  یوتھ ونگ  کے صدر  فرحان  رشید نے   اپنے ہم عمر نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ   پولیٹیکل سسٹم کو سمجھیں اور اس کا حصہ بننے کی کوشش کریں تقریب میں شریک امریکی  سیاستدانوں اور دیگر آفیشلز نے  پاکستانی  کمیونٹی کے ساتھ مختلف شعبہ جات   اپنے اپنے خوشگوار تجربات کا اظہار کیا۔آخر میں  نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی طرف سے   قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی کو اعزازی سند  اور  علی رشید کو تئیس مارچ  کی مناسبت  خصوصی  سائیٹیشن پیش کی گئی۔اے پیگ کا کہنا ہے کہ  وہ پاکستان   کی  بہتری  اور اپنی قوم کو آگے بڑھانے  کے لیے یونہی کام کرتے رہیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.