vosa.tv
Voice of South Asia!

کیٹ کی عدم موجودگی پر شہزادی ڈیانا کے بھائی بھی بول پڑے

0

آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کے بھائی ایرل اسپینسر نے بھی کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے غائب ہونے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا۔ایرل اسپینسر نے کہا کہ مجھے اس بات کی فکر ہے کہ سچ کیا ہے۔اُنہوں نے کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا موازنہ اپنی بہن شہزادی ڈیانا کی صورتحال سے کیا۔ ایرل اسپینسر نے کہا کہ شہزادی ڈیانا جن حالات سے گزریں وہ بہت خطرناک تھے، میں جب بھی 1997ء اور ڈیانا کی موت کی طرف مڑ کر دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت چونکا دینے والی خبر تھی۔اُنہوں نے کہا کہ شہزادی ڈیانا کی موت کے حالات اتنے چونکا دینے والے تھے کہ فوٹو گرافرز کے مشہور گروپ پاپرازی کی حمایت کرنے والی پوری انڈسٹری کو محتاط رہنے پر مجبور کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.