vosa.tv
Voice of South Asia!

جوبائیڈن نے پیوٹن کی بدترین توہین کردی ۔

0

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں روسی صدر کو ٹھگ کہہ دیا۔ امریکی صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ پیوٹن مزید برسر اقتدار نہیں رہ سکتے۔ امریکی صدر اس سے قبل بھی روسی صدر کو قاتل، آمر، قصائی، جنگی مجرم کے القابات سے نواز چکے ہیں۔ماضی کے زبانی حملوں پر روسی صدر پیوٹن نے بائیڈن کو کبھی سخت جواب نہیں دیا بلکہ وہ ایسے الفاظ پر ان کو درازی عمر کی دعائیں دیتے رہے ہیں۔پیوٹن اکثر و بیشتر کہتے رہتے ہیں کہ بائیڈن ٹرمپ سے بہتر ہیں کیونکہ ان کے بارے میں پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.