vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ میں پولیس نے 34 میتیں تحویل میں لے لیں،خاتون و مرد گرفتار

0

برطانیہ میں ایک مرد اور ایک عورت کو قانونی طور پر اور مہذب طریقے سے آخری رسوم انجام نہ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہمبرسائیڈ پولیس نے ہَل فیونرل پارلر سے 34 میتیں بھی ہٹادی ہیں۔یہ گرفتاریاں میتوں کی دیکھ بھال اور انہیں محفوظ رکھنے سے متعلق طریقہ کار پر عمل نہ کیے جانے سے متعلق شکایات کے سامنے آنے پر کی گئی ہیں۔ہمبر سائیڈ پولیس نے بتایا کہ 46 سالہ مرد اور 23 سالہ عورت پر دھوکا دہی سے غلط نمائندگی اور پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔تین فیونرل پارلرز کی چَین کے لیگیسی انڈیپیندنٹ فیونرل ڈائریکٹرز کو شکایات موصول ہوئی تھیں۔34 میتوں کو لیگیسی کی ہسل روڈ برانچ سے شہر کے مردہ خانے منتقل کردی گئیں تاکہ ان کی رسمی شناخت کی جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.