vosa.tv
Voice of South Asia!

یورپی یونین کی دھمکی،اسرائیل "اکتوبر بارش” گانا تبدیل کرنے پر راضی

0

 اسرائیل نے آخر کار اپنے متنازع گانے کو تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔اسرائیلی گانے کے بول غیرجانبداری  قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،اسرائیل نے آئندہ مئی میں یوروویژن میں حصہ لینا ہے جس کے لیے ان کا سمجھوتہ یونین سے طے ہوا ہے ۔یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) مشہور مقابلے کا اہتمام کرتی ہے،یونین نے گانے کے بول سننے کے بعد پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ اسرائیل کے امیدوار 20 سالہ روسی-اسرائیلی گلوکار ایڈن گولن کے گانے کو "سیاسی” نوعیت کی وجہ سے مسترد کر سکتی ہے۔زیربحث گانا  حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے تناظر میں تھا۔ جس کے بول تھے: ” سانس لینے کے لیے کوئی ہوا نہیں بچی/ میرے لیے کوئی جگہ نہیں ہے” اور "وہ سب اچھے بچے تھے۔”۔گانا "پھول” کا بھی حوالہ دیتا ہے، جو اکثر جنگی ہلاکتوں کے لیے ملٹری کوڈ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔اسرائیلی براڈکاسٹر KAN نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ اگر ایونٹ کے منتظمین نے ان کے داخلہ کو سنسر کرنے کی کوشش کی تو وہ اس سال کے مقابلے سے دستبردار ہو جائیں گے۔اسرائیلی حکام کا کہنا تھا اسرائیل کی آواز کو یوروویژن اسٹیج سے سنا جانا چاہیے۔اس کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ ‘اکتوبر بارش’ میں "ضروری تبدیلی کی جانی چاہئے تاکہ اسے شو میں آنے کی اجازت دی جائے۔ اور اب اسرائیل کے پبلک براڈکاسٹر نے اپنے اندراج میں دھن کو تبدیل کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ "KAN نے کہا۔گانا 10 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.