vosa.tv
Voice of South Asia!

کراچی جیل سے خاتون سمیت40افغان شہری رہا،افغان حکام

0

پاکستان کے شہر کراچی کی جیل سے ایک خاتون سمیت 40 افغان شہریوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان حکام نے پیر 4 مارچ کو شائع ہونے والی پریس ریلیز میں ان افراد کی حراست کی وجوہات اور قید کی مدت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق رہا کیے گئے افراد کو افغانستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ان افراد کی رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان سے قانونی دستاویزات کے بغیر دس لاکھ سے زائد افغان تارکین وطن کی ملک بدری جاری ہے۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے پہلے کہا تھا کہ ملک بدری کے احکامات جاری ہونے کے بعد سے 500,000 سے زیادہ تارکین وطن واپس افغانستان جاچکے ہیں۔دریں اثنا گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سے بغیر دستاویزات کے 5000 سے زائد افغان تارکین وطن واپس جاچکے ہیں۔واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کو افغانستان میں سنگین حالات کا سامنا ہے جس سے انسانی بحران بڑھ گیا ہے اور مناسب پناہ گاہوں،طبی دیکھ بھال اور روزگار کے مواقع کی کمی ہے۔سخت سردیوں کی شدت کے ساتھ، واپس آنے والے پناہ گزینوں کی حالت زار مزید خراب ہو گئی ہے، کیونکہ وہ اپنی بقا کے لیے ضروریات تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقومی برادری ہماری مدد کرئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.