عاشر وجاہت کا گانا بھارت میں مقبول
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے نئے گانےجانم پیار تم سے ہے کی دھوم بھارت تک جاپہنچی۔عاشر وجاہت نے حال ہی میں اپنی البم صدقے ریلیز کی ہے، تاہم اس کے گانے جانم پیار تم سے ہے کا بخار ہر ایک کو متاثر کر رہا ہے۔پہلے بھارتی اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانہ اور اب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کو اس گانے کے سحر نے جکڑ لیا۔ان دونوں نے اس گانے پر ریلز بنا کر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے سینکڑوں صارفین نے پسند کیا ہے۔اس گانے میں گلوکار کے چھوٹے بھائی نائل وجاہت اور ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم نے بھی اپنی آواز کا جادو چلایا ہے۔2 فروری کو ریلیز ہونے والا یہ گانا اس وقت یوٹیوب پر نمبر 6 پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔