vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک  کوپولیس مقدمات میں مطلوب4ملزمان کی تلاش

0

فائر ڈپارٹمنٹ نیو یارک کی 27 سالہ ملازمہ گرفتار

نیو یارک سٹی پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث  فائر ڈپارٹمنٹ نیویارک کی 27 سالہ آف ڈیوٹی ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 105 کے عملےنےفائر ڈپارٹمنٹ نیو یارک   کی 27  سالہ آف ڈیوٹی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن  کو مجرمانہ عمل   کے باعث گرفتار کرلیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر  33 کا عملہ 87 سالہ گمشدہ  ہسپانوی خاتون کو تلاش کر رہا ہے۔ انہیں آخری بار 18 فروری کو فورٹ واشنگٹن ایونیو پر دیکھا گیا تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 111 کے عملے کو چوری کی واردات میں ملوث ایک نامعلوم شخص کی تلاش  ہے۔ملزم  نے 40-45 یوٹوپیا پارک وےمیں کار کی کھڑکی توڑ کر پرس، سیل فون اور کمپنی کا لیپ ٹاپ نکال لیا، جن کی قیمت تقریباً 1,295 ڈالر تھی۔ یہ واقعہ 12 فروری کو پیش آیا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 108 کے عملے کو کوئینز بورو  پلازہ سب وے اسٹیشن پر 31 سالہ شخص پر حملہ کرنے والے   ملزم کی تلاش ہے۔  واقعہ 17 فروری کو پیش آیا تھا۔نیو یارک پولیس تھانہ نمبر 44 کے عملے کو نیلسن ایوینیو پر ہوائی فائرنگ کرنے والے  ملزم کی تلاش ہے۔ واقعہ 8 فروری کو پیش آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.