vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی کسانوں کا بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ

0

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ چھٹے دن بھی جاری  ہے۔کسان یونین نے بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔کسانوں کا کہنا ہے کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باوجود کسان اپنےحق کے لیے ڈٹے رہیں گے۔بھارتی کسان یونین  ایکتا اوگرہن پنجاب میں بی جے پی کے تین سینئر رہنماؤں سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ، پنجاب یونٹ کے سربراہ سنیل جاکھڑ اور سینئر  رہنماوں کے گھروں کے باہر احتجاج اور دھرنے دے گی۔اس کے علاوہ یونین بھارت کے سیکڑوں ٹول پلازاؤں پر بھی احتجاج بھی کرے گی، جس میں کسانوں کے ’’دہلی چلو مارچ‘‘ کے لیے بھرپور حمایت کا اعلان کیا جائے گا۔ دہلی چلو مارچ کے ساتھ یکجہتی کے لیے گرونام سنگھ چارونی کی زیر قیادت بھارتیہ کسان یونین ٹریکٹر ریلی بھی نکالے گی۔کسانوں کا دہلی چلو مارچ گزشتہ منگل کو شروع ہوا تھا جس کے شرکا کو شمبھو اور خانوری کے سرحدی علاقوں میں مودی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے چھٹے دن بھی روکا ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.