vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی فضائیہ کے جنوبی لبنان پر حملوں کے نتیجے میں10شہری جاں بحق

0

اسرائیل کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔جنوبی لبنان پر کئے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں 10شہری جاں بحق ہوگئے۔لبنان کے اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے ایک گاؤں اور شہر نبطیہ پر حملہ کیا گیا۔اسرائیلی بمباری کے باعث عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے7 افراد شہید ہوگئے۔ابتدائی طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے والا لڑکا ملبے کے اندر سے زندہ نکال لیا گیا ہے جب کہ گاؤں پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے باعث دو بچوں سمیت ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔لبنانی حکومت کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملوں کی وجہ سے تمام حکومتی ادارے، اسکول جامعات کو آج بند رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.