ارجن کپور’سنگھم اگین‘میں ولن کےکردار کے لیے تیار
سنگھم اگین‘ میں پہلی بار ارجن کپور ولن بنیں گے، فلم میں ان کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو ٹائیگر شیرف کے بعد روہت شیٹی نے ارجن کپور کا ’سنگھم اگین‘ کے ذریعے اپنی ’پولیس یونیورس‘ کا حصہ بنا لیا ہے۔ میکرز نے بلاک بسٹر فرنچائز کی تیسری فلم کی جھلک جاری کی ہے جس میں ارجن کپور بطور ولن نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’شیطان‘ کے کردار کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار نے لکھا کہ ’’انسان غلطی کرتا ہے اور اسے اسکی سزا بھی ملتی ہے لیکن اب جو آئے گا، وہ شیطان ہے۔‘‘روہت شیٹی نے مزید لکھا کہ ’’کیا میں کہہ سکتا ہوں کہ میں ارجن کپور کو متعارف کروا رہا ہوں،‘‘ارجن کپور نے بھی اسے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ’’سنگھم کا ولن! ہٹ مشین روہت شیٹی سر کی پولیس یونیورس کا حصہ ہونے کا احساس بہت خوش کن ہے! میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ تباہ کن ہوگا۔