vosa.tv
Voice of South Asia!

ستیش کوشک کی آخری فلم ’کاغذ۲؍‘ کا پہلا پوسٹر ریلیز

0

بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے فلم کاغذ۲؍ کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ آنجہانی اداکار ستیش کوشک کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم’کاغذ‘ ۲۰۲۱ء میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی ۵؍ پر ریلیز ہوئی تھی۔بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے فلم کاغذ۲؍ کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ آنجہانی اداکار ستیش کوشک کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم’کاغذ‘ ۲۰۲۱ء میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی ۵؍ پر ریلیز ہوئی تھی۔ پنکج ترپاٹھی اس فلم میں اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر’کاغذ۲‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انوپم کھیر نے اپنے دوست آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے لیے ایک جذباتی پوسٹ بھی لکھی۔ انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر’کاغذ۲‘ کے پہلے پوسٹر کی جھلک پیش کی ہے ۔’کاغذ۲‘ میں انوپم کھیر، ستیش کوشک، درشن کمار، نینا گپتا، اسمرتی کالرا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.