vosa.tv
Voice of South Asia!

چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ، ہلاکتوں کی تعداد 122 ہوگئی

0

چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، اب تک کی اطلاعات کے مطابق جا ں بحق  ہونے والے افراد کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔چلی کی میڈیکل سروس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکڑوں افراد اب تک لاپتا ہیں جبکہ اب تک صرف 32 لاشوں کو شناخت کیا جاسکا ہے۔چلی کے وسطی علاقوں کے جنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ جنگلات میں آگ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث لگی۔چلی کے صدر گیبریل بورک نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک کو بہت بڑے المیے کا سامنا ہے، ہمیں مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے 90 سے زائد مقامات کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے جس سے 1 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی جل کر راکھ بن چکی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مگر آگ کی شدت بہت زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.