vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان میں الیکشن 8 فروری کو ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر

0

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاہے کہ  الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے، اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، انتخابات کے دن  حساس علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش کا آپشن موجود ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا گی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا انتخابات کے انعقاد میں اب کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورت حال کو بہتر بنایا جارہاہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے آپشن موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان اور انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی،،اجلاس کے شرکا کو امیدواروں، ووٹرز اور انتخابی دفاتر کی سیکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی، انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.