بھارت میں ڈیٹا ویب سائٹ "ہندوتوا واچ” پر پابندی
بھارتی میں ہندوتوا مظالم کی رپورٹنگ کرنے والی ڈیٹا ویب سائٹ “ہندوتوا واچ” کو انتخابات سے قبل بلاک کر دیا گیا۔انتخابات سے دو ماہ قبل بھارت میں میڈیا سنسر شپ کے خدشات بڑھ گئے ہیں، مودی سرکار نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کو دستاویز کرنے والی ڈیٹا ویب سائٹ ہندوتوا واچ کا X اکاؤنٹ اور ویب سائٹ بلاک کر دی۔ہندوتوا واچ بھارت میں انتہا پسند ہندوتوا نظریہ کے پیروکار ہندوؤں کے اقلیتی اور پسماندہ برادریوں پر مظالم کی رپورٹنگ کے لیے امریکہ سے ہینڈل ہونے والی ایک آزاد تحقیقی ڈیٹا ویب سائٹ ہے۔ بھارت میں ہندوتوا واچ کی ویب سائٹ کو بلاک کرنا کشمیر میں میڈیا پر مکمل کنٹرول کا ایک اور ہتھکنڈا ہے۔ہندوتوا واچ کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے ملک میں نفرت انگیز تقاریر کی رپورٹنگ کرنے والی ویب سائٹ انڈیا ہیٹ لیب کو بھی بلاک کر دیا۔ ہندوتوا واچ کے بانی کشمیری صحافی کو مودی کے سرکاری عہدیداروں نے ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔