vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈین پولیس نے تقریبا ایک ماہ بعد کمرے میں قید خاتون کو بازیاب کرالیا

0

پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ کرناٹک کے میسور میں ایک "شکی القلب شخص مبینہ طور پر اپنی بیوی کو اپنے گھر کے ایک کمرے میں ہفتوں تک بند رکھا۔30سالہ سوما تقریبا ایک ماہ سے کمرے میں بند تھی۔ پولیس نے بازیاب کر کے اس کے والدین کے گھر بھیج دیا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے قید کے دوران رفع حاجت کے لیے باکس کا استعمال کیا کیونکہ بیت الخلا باہر تھا۔”ہمارے بچے اسکول کے بعد گھر آتے تو بچوں کو گھر میں داخل ہونے کے لیے میرے شوہر کی واپسی تک انتظار کرنا پڑتا تھا، خاتون کے دو بچے ہیں،ایک سینئر پولیس افسر نے انڈین میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا شوہر مزدور ہے جب گھر سے کام کے لیے جاتا تو دروازے کو تالا لگا دیتا تھا۔ اس کی نقل و حرکت پر پابندی تھی۔ وہ ماضی میں اپنے والدین کے گھر جا چکی ہے،” افسر نے کہا۔ خاتون نے کہا کہ وہ نہیں چاہتی کہ اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور اس نے اپنے والدین کے گھر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.