vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار

0

بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)امریکہ کو بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات پر تشویش ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یہ بات گزشتہ روز ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہی۔بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا امریکہ بنگلہ دیش کے ساتھ انسداد دہشت گردی، بارڈر سکیورٹی، سائبر سکیورٹی، میری ٹائم سکیورٹی، اور علاقائی استحکام سمیت مختلف سکیورٹی شعبوں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور یہ کیسے ممکن ہے۔ملر نے جواب دیا کہ امریکہ وسیع تناظر میں بنگلہ دیش کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے،بنگلہ دیش کی نئی حکومت کے ساتھ وسیع تر تناظر میں کام کرنا ممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.