vosa.tv
Voice of South Asia!

جنگجووں کے ساتھ مقابلے میں انڈین سیکورٹی فورسز کے3اہلکار جاں بحق

0

بھارت چھتیس گڑھ کے علاقے میں علحیدگی پسندوں کے ساتھ مقابلے میں  سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے تین اہلکار اسنائپرز کی گولیوں کی زد میں آکر دم توڑ گئے۔سکما اور بیجاپور اضلاع کی سرحد پر تکل گوڈیم کے جنگلات میں چار گھنٹے تک انکاؤنٹر جاری رہا۔ آپریشن میں CRPF کی ایلیٹ کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (CoBRA)، اسپیشل ٹاسک فورس (STF) اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG) شامل تھے۔ کوبرا بٹالین 201 کی ٹیم درمیان میں تھی اور آگے بڑھ رہی تھی جب علحیدگی پسندوں نے جنگل میں حکمت عملی سے فائرنگ شروع کر دی۔حکام نے بتایا کہ ماؤ نواز 400-500 جنگجو موجود تھے، ماؤنواز جنگجوؤں نے بیرل گرینیڈ لانچرز، اے کے 47، آئی این ایس اے ایس رائفلز اور ایل ایم جی بندوقوں کا استعمال کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ حکام نے بتایا کہ ان کے پاس چھ اسنائپر ٹیمیں بھی تھیں۔”یہاں تک کہ جب کوبرا بٹالین نے بہادری سے جوابی مقابلہ کیا، اسنائپر ٹیم نے ان میں سے دو کے ساتھ ساتھ ایک سی آر پی ایف کانسٹیبل کو مار گرایا،” ایک اہلکار نے بتایا۔تینوں اہلکاروں کی شناخت مدھیہ پردیش کے پون کمار (30) اور تمل ناڈو کے دیوان سی (29) کے طور پر کی گئی ہے، دونوں کوبرا 201 بٹالین سے تعلق رکھتے ہیں، اور آسام کے لمبادھر سنگھا (35)، جن کا تعلق سی آر پی ایف کی 150 بٹالین سے تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.