vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں پاکستانی امریکیوں نے ٹام سوازی کی حمایت کردی

0

سابق امریکی کانگریس مین ٹام سوازی  نے ایک بار پھر ایوانِ نمائندگان کا رکن منتخب ہونے کے لیے انتخابی مہم تیز  کردی ہے اور وہ 13 فروری کو ہونے والے اسپیشل  الیکشن میں نیویارک کے تھرڈ کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے انتخابی دوڑ میں شامل   ہیں۔نیویارک سٹی کے فنانشل ڈسٹرکٹ وال اسٹریٹ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ فنڈریزنگ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی کچھ آسان نہیں ہوتا اور بڑی مشکلیں خود حل نہیں ہوتیں ، ان کا حل تلاش کرنا پڑتا ہے۔ ہماری عوام کو اس وقت بہت سارے مسائل کا سامنا ہے اور یہ مسائل مل کر کام کیے بغیر حل نہیں کیے جاسکتے۔تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی شریک تھیں۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ڈاکٹر سعدیہ ملک اور دیگر منتظمین  نے کہا کہ ٹام سوازی کو ساوتھ ایشئن ایمیگرینٹس کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے، اسی لیے ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔کانگریس مین کے  امیدوار ٹام سوازی نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی طرف سے بھرپور حمایت ملنے پر سعدیہ ملک سے اظہارِ تشکر کیا۔تقریب میں شریک مختلف سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات کا کہنا تھا کہ اس حلقے  عوام کی نمائندگی کے لیے ٹام سوازی سے بہتر انتخاب کوئی نہیں ہوسکتا۔سعدیہ ملک نے پاکستانی امریکن ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ ٹام سوازی  ساوتھ ایشن کمیونٹی اور مسلمانوں کے حمایت رہے ہیں ،13 فروری کو ہونے والے اسپیشل الیکشن میں سب انھیں کامیاب بنائیں ۔اس موقع  پر حکیم  جیفریز نے ویڈیو لنک پر ٹام سوازی کی حمایت کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.