vosa.tv
Voice of South Asia!

مہاراشٹر میں  سافٹ ویئر انجینئر لڑکی کو گولی مار کر قتل کرنے کا  لرزہ خیز واقعہ  

0

مہاراشٹر کے پونے ضلع میں سافٹ ویئر انجینئر لڑکی کوگولی مار کر قتل کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نے لڑکی کو تین گولیاں ماریں جس میں سے دو گولیاں لڑکی کے سر میں اور ایک سینے میں لگی اور وہ وہیں دم توڑ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی  لکھنؤ کی رہنے والی تھی۔ پولیس نے ملزم عاشق کو تھانے کے قریب سے گرفتار کر لیا ہے ۔مقتولہ کی شناخت 26 سالہ وندنا دویدی کے طور پر ہوئی ہے، جو پونے میں انفوسس میں ٹیکنیکل ایکسپرٹ تھی ۔ ملزم سی سی ٹی وی کی بنیاد پر پکڑا گیا ہے مقتولہ لڑکی ملزم سے دور ہونا چاہتی تھی جس پر لڑکا ناراض ہو گیا اور اسے قتل کردیا، ملزم نگم نے قتل کا اعتراف کر لیا ۔ملزم کو ریمانڈ کے لئے پونے کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.