مالدیپ کی پارلیمنٹ میں اتحادی آپس میں لڑ پڑے
مالدیپ کی پارلیمنٹ میں حکمراں اتحاد اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تصادم ہوا، جس کی وجہ سے صدر محمد معیزو کی کابینہ کے حوالے سے ووٹنگ کے درمیان خلل پڑا۔ یہ جھڑپ صدر محمد معیزو کی جانب سے بلائے گئے خصوصی اجلاس کے دوران ہوئی۔ پیپلز نیشنل کانگریس اور مالدیپ کی پروگریسو پارٹی کے حکومت نواز ارکان پارلیمنٹ سابق صدر ابراہیم محمد صالح کی قیادت میں مالدیوین ڈیموکریٹک پارٹی کے خلاف احتجاج میں نکل آئے۔ واقعہ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایم ڈی پی ایم پی عیسیٰ اور پی این سی ایم پی عبداللہ شاہ عبدالحکیم کو لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہیم نے عیسیٰ کی ٹانگ پکڑ لی جس سے وہ زمین پر گر گئے اور پھر عیسیٰ نے شاہیم کی گردن پرپاؤں مار کر ان کے بال کھینچ لیے۔