خاتون کا طویل وقت تک برف سے بھرے ڈبے میں رہنے کا ریکارڈ
48 سالہ کیٹرزائنا جاکوبوسکا نے طویل مدت تک برف میں وقت گزار کر خواتین کی کیٹگری میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔کیٹرزائنا جاکوبوسکا کا برف سے بھرے ڈبے میں طے کیا گیا وقت مردوں کی کیٹگری کے ریکارڈ (3 گھنٹے، 11 منٹ اور 27 سیکنڈ) سے کچھ منٹ کم ہے۔ یہ ریکارڈ پولینڈ کے ہی ایک شہری کرزیسٹوف گیجیوسکی نے بنایا تھا۔کیٹرزائنا جاکوبوسکا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور خواتین ہم میں اتنی استعداد ہوتی ہے۔ لیکن وہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنی ذات سے کچھ باہمت کارنامہ کر دِکھائیں۔