vosa.tv
Voice of South Asia!

ہندوستان: اترپردیش میں دل خراش سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی موت

0

ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجہاں پور کے اللہ گنج تھانہ علاقے میں یہ دل خراش حادثہ اس وقت رونما ہوا جب ایک ٹینکر نے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد موت کی وادی میں جا سوئے۔ حادثہ شدید دھند کی وجہ سے پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد شاہجہاں پور کے مدنا پور تھانہ علاقے کے ایک گاؤں سے سریش کشیپ اپنے خاندان کے افراد کو لے کر ٹرک کے ذریعہ گھٹیا گھاٹ گنگا میں نہانے کے لیے جا رہے تھے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس دردناک حادثے پرافسوس اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حکام کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور زخمیوں کے لئے امدادی کام کی ہدایات دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.