vosa.tv
Voice of South Asia!

دھند کے باعث 30 پروازیں منسوخ کردی گئی

0

دھند کے باعث 30 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں حدِ نظر محدود ہونے کی وجہ سے 6 غیر ملکی پروازیں متبادل ایئر پورٹ منتقل کر دی گئیں۔

شارجہ سے اسلام آباد کے لیے پی کے 182، جدہ سے پشاور کے لیے ای آر 852 لاہور اتار لی گئیں جبکہ کویت سٹی اور شارجہ سے سیالکوٹ کی پروازیں پی کے 240 اور 210 لاہور اتاری گئی ہیں۔ 

دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 234 کو لاہور اور جدہ سے پشاور کی پرواز پی کے 736 کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے جدہ کی سعودی ایئر لائن کی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ کی3 پروازیں پی کے 325، ای ار 540، 541 منسوخ کی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی پرواز پی کے601، پی کے 602، اسلام آباد سے ابوظبی کی پرواز پی کے 262 اور دبئی کی پرواز پی کے 233 منسوخ کی گئی ہے۔

اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز پی کے181، العین کی پرواز پی کے 143 جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 6369 اور پی کے 370 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

لاہور سے کوئٹہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 323، لاہور سے کراچی کے لیے پی کے 6313، ای آر 520، 525، کراچی سے کوئٹہ کے لیے پی کے 310، 311 اور  ملتان کی پرواز پی کے 330، 331 منسوخ کی گئیں۔ ملتان سے شارجہ کے لیے پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 293، 294، کراچی سے جدہ کے لیے ای آر 811 اور پشاور سے ابوظبی کے لیے پرواز پی کے 217 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.