vosa.tv
Voice of South Asia!

چین،کاروں کے پرزے تیار کرنیوالی فیکٹری کی ورکشاپ میں دھماکا،8 افراد جاں بحق

0

چین کے صوبے جیانگ سو میں ایک فیکٹری ورکشاپ میں ہونے والے دھماکے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ چانگ زو شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری سہولت میں ہوا جس سے 8افراد کی اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کے عملے نے مرنے والو ں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔فی الحال تحقیقات کے ساتھ ساتھ فالو اپ کام جاری ہے۔ شینرونگ میٹل سائنس ٹیک کمپنی لمیٹڈ کاروں کے پرزے تیار کرتی ہے اور اس کا شمار اپنے صارفین، جنرل موٹرز اور دیگر بڑے مغربی کار ساز اداروں میں ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.