نیویارک پولیس میں بنگلہ دیشی نژاد امریکی کرم چودھری کی کمانڈنگ آفیسر کے عہدے پر تقرری
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی) نے بنگلہ دیشی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کیپٹن کرم چودھری کو پولیس اسٹیشن 69 کے لیے کمانڈنگ آفیسر تعینات کردیا ہے۔ کرم چودھری این وائے پی ڈی میں بنگلہ دیشی امریکن پولیس ایسو سی ایشن (باپا)کے صدر رہے ہیں اور مسلم آفیسرز سوسائٹی (ایم او ایس) رکن بھی ہیں۔کرم چودھری کو کمانڈنگ آفیسر بننے پر باپا اور ایم او ایس نے مبارکباد دی ہے۔دونوں تنظیموں نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ کرم چودھری امریکا کی سب سے بڑی پولیس فورس میں اپنے فرائض اور زمہ داریاں مزید احسن طریقے سے انجام دیں گے۔