vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کو جرائم پیشہ، غیر اخلاقی حرکات میں مطلوب ملزمان کی تلاش میں عوام کی مدد کی ضرورت

0

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ڈکیتیوں، حملوں اور غیر اخلاقی حرکات میں مطلوب ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر کردی کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ نمبر باسٹھ اور تھانہ نمبر تینتالیس کی حدود میں ڈکیتیوں کے واقعات میں مطلوب نو  نامعلوم ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ چار نامعلوم ملزمان پانچ جنوری کو بے ٹوئنٹی تھرڈ اور ایٹی سکس اسٹریٹ کے قریب ایک گھر میں اسلحہ اور چاقو کی نوک پر سینتیس سالہ شخص کو یرغمال بناکر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار  جب کہ تین جنوری کو دو نامعلوم ملزمان ایٹین فورٹی نائن ویسٹ چیسٹر ایونیو میں تجارتی مرکز میں اسلحے کے زور پر نقدی چھین کر فرار ہوئے تھے اس کے علاوہ ایک اور واقعہ  میں تین نامعلوم ملزمان گیارہ جنوری کو اسی علاقے میں ایک اور تجارتی مرکز سے اسلحہ کے زور پر نقدی لے کر فرار ہوئے تھے

فائل فوٹو

۔نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر ون ٹو زیرو کی حدود میں نو جنوری کو فورٹی فائیو وارن اسٹریٹ کے قریب اسلحے کے استعمال کے الزام میں ایک نامعلوم شخص کی شناخت کیلئے تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔سٹی پولیس نے تھانہ نمبر چالیس کی حدود میں حملے میں مطلوب دو ملزمان کی شناخت کیلئے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ ملزمان انتیس دسمبر دو ہزار تئیس کو ایٹی فور فائیو ایسٹ ون فورٹی نائن اسٹریٹ کے سامنے نامعلوم شخص پر اسلحے سے حملہ کرکے فرار ہوگئے تھے۔نیویارک سٹی پولیس نے اٹھارہ جنوری کو تھانہ نمبر چھ کی حدود سے ستائیس سالہ فورڈ مارک کو حملے کے الزام میں ہیزن اسٹریٹ سے گرفتار کرلیا۔ملزم سترہ جنوری کو ایک نامعلوم شخص کو ٹرین میں چھرا گھونپ کر فرار ہوگیا تھا۔نیویارک سٹی پولیس نے تھانہ نمبر پچیس کی حدود میں پیش آئے نازیبا واقعے میں مطلوب ملزم کی شناخت کیلئے تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے

ملزم تیرہ جنوری کو ایسٹ ون ٹو سکس اسٹریٹ اور میڈیسن ایونیو کے قریب ایک تیرہ سالہ لڑکی سے غیراخلاقی حرکت کرکے فرار ہوگیا تھا

فائل فوٹو

دوسری جانب ناساؤ کاؤینٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سترہ جنوری کی سہ پہر لاپتہ ہونے والی چھتیس سالہ ایشیائی خاتون کی تلاش کیلئے تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔ لاپتہ خاتون کو آخری بار ایسٹ میڈو نیویارک میں دیکھا گیا تھا۔ پولیس ڈیٹیکٹوز نے لاپتہ خاتون کے ملنے کی صورت میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لاپتہ دستے سے رابطہ قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.