vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں شدید برفباری،9 ریاستوں میں اموات کی تعداد 43 ہوگئی

0

امریکا کے کئی شہروں میں شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر  9 ریاستوں میں 43 افراد جاں بحق ہوگئے۔امریکی کی متعددریاستوں میں طاقتوربرفانی طوفان سےنظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا،کئی عمارتیں متاثرجبکہ 10 ہزار سےزائد افراد بجلی سےمحروم ہیں، اب تک 9 ریاستوں 43 افراد جاں بحق  ہوچکےہیں۔اموات اورنقصانات کے علاوہ پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہے،جبکہ متعدد اسکولزاوردفاترکو بھی سخت سردی کے باعث بندکردیا گیا ہے۔نیشنل ویدر سروس نے آئندہ ہفتے مزید برفباری سے متعلق خبردار کیا ہے۔دارالحکومت واشنگٹن میں پہاڑوں سےگرتی برف نےوائٹ پاس ہائی وے کوبندکردیا، تاہم عملے نے برف ہٹانے کے بعد ہائی وے کو ٹریفک کےلیےبحال کردیا۔نیویارک کےشہربفیلو میں ہرسو سفیدی چھائی ہوئی ہے،کئی مقامات پر چار روز کے دوران پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے،شکاگو میں درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا،ٹینیسی میں برفباری سےسڑکوں پرپھسلن کے باعث گاڑیوں کو حادثات رونما ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.