سری لنکا میں مائیکرو فنانس بل کے خلاف احتجاج
سری لنکن عوا م نے مائیکرو فنانس اینڈ لون ریگولیشن اتھارٹی بل کے خلاف فورٹ ریلوے اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت سے مجوزہ بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔سول سوسائٹی کی تنظیموں نے مجوزہ مائیکرو فنانس اینڈ کریڈٹ ریگولیٹری اتھارٹی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ بل مائیکرو فنانس اداروں کے متاثرین کی طرف سے متوقع مقاصد کی تعمیل نہیں کرے گا اور کمیونٹی تنظیموں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔کولمبو فورٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے کارکنوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ بل ان کی توقع کے مطابق نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگا کیونکہ اس سے دیہاتوں میں اقلیتی برادری کی تنظیموں کو نقصان پہنچے گا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ، اقتصادی استحکام اور قومی پالیسیوں کو ان معروف کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے پرتوجہ دینی چاہیے جو دیہاتوں میں اپنے کاروبار میں مصروف ہیں،ان کو چاہیے کہ کمیونٹی تنظیموں کے لیے قانون بنائے جو دیہی برادریوں کی کئی طریقوں سے مدد کرتی ہیں۔ آرگنائزیشن آف وکٹمز آف مائیکرو فنانس سکیمز سمیت سول سوسائٹی کی تنظیموں نے مذکورہ بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک مناسب قانونی فریم ورک بنائے۔