vosa.tv
Voice of South Asia!

آئندہ مالی سال30 ملین روپے سے زائد کے منصوبوں پر عمل درآمد کرے گی،نیپا لی وزیر خزانہ

0

نیپالی وزیر خزانہ ڈاکٹر پرکاش شرن مہات نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال سے 30 ملین روپے سے زائد کے منصوبوں پر عمل درآمد کرے گی۔نواکوٹ میں شیواپوری دیہی میونسپلٹی کے شیرابگر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے منصوبوں کے نفاذ کے لیے نئے قوانین بنائے گئے ہیں، صوبائی حکومت 10 ملین روپے سے زیادہ کے منصوبوں پر عمل درآمد کرے گی۔ حکومت کی تین تہوں کی جانب سے پراجیکٹس پر عملدرآمد پر کنفیوژن ختم کرکے منصوبوں میں بجٹ کا حجم طے کیا گیا ہے۔وزیر مہات نے یہ بھی کہا کہ حکومت لوگوں کے مطالبات، خدشات اور چیلنجوں کے پیش نظر فعال طور پر کام کر رہی ہیں۔پروجیکٹ کے نفاذ میں تال میل کو ترجیح دی جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.