vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارت میں 35 سالہ شخص نے سسرال کے سامنے خود کو آگ لگا دی

0

بھارت کے شہر اندور میں 35 سالہ شخص نےبیوی کی جانب سے ہراساں کرنے پر تنگ آکر اپنے سسرال کے سامنے خود کو آگ لگاکر خود کشی کرلی۔35 سالہ شخص نے اپنی بیوی، اس کے عاشق اور بہن بھائیوں کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کے بعد خود کو آگ لگالی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سنیل لوہانی کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کپڑا مارکیٹ میں کپڑے کی دکان پر ملازم تھا۔سنیل نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ چھوڑا جس میں اس نے بتایا کہ اس نے اتنا انتہائی قدم اس لیے اٹھایا ہے کہ وہ اپنی بیوی رینا، اشوک سچدیوا، رینا کی بہنوں سونم کامرہ اور باجی کامرہ، اس کے بھائیوں شنکر کامرا اور ننھے کامرہ کی وجہ سے پریشان اور ذہنی طور پر اذیت کا شکار ہے۔اس نے خودکشی سے قبل نوٹ میں مزید کہا کہ اس کی بیوی کا اشوک کے ساتھ افیئر تھا اور وہ اسے طلاق دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔ سنیل نے انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی۔سنیل اپنی بیوی کے میکے گیا اور دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اس کی بیوی باہر نہیں آئی۔ بعد ازاں اس نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ وہاں موجود لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور اسے ہسپتال پہنچایا۔انھوں نے الزام لگایا کہ رینا کا تعلق پاکستان سے ہے، اس نے جعلی کاغذات بنائے تھے اور سنیل پر طلاق دینے کے لیے اسٹامپ پیپر پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کی وجہ سے سنیل ذہنی طور پر پریشان تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.