سری لنکن بحریہ نےخواتین افسروں کی تربیت کے لیے پہلی کھیپ کا اندراج کرلیا
سری لنکن بحریہ کے لیے پہلی بارخواتین کی پہلی کھیپ نے بطور افسر تربیت حاصل کرنے کے لیے نیول اکیڈمی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔خواتین اہلکاروں کو 2022 میں بحریہ کی اسائنمنٹس ملنا شروع ہوئیں لیکن اب تک خواتین صرف سمندری ڈیوٹی کے لیے معمور تھیں.اس ہفتے چھ خواتین جو 66 کیڈٹس کے گروپ میں شامل تھیں انہیں کولمبو میں سری لنکا بحریہ کے ہیڈ کوارٹر اکیڈمی میں تقرری کے خطوط موصول ہوئے ہیں۔بحریہ کے ترجمان کیپٹن گیان وکرماسوریہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے بحریہ اور میری ٹائم اکیڈمی، ٹرنکومالی میں لیڈی کیڈٹس کو بھرتی کیا ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بنگلہ دیش، ہندوستان، پاکستان میں بھی بہت سی خواتین افسران کام کر رہی ہیں۔خواتین بھی مردوں کی طرح کام کر سکتی ہیں، اسی لیے بحریہ کے کمانڈر نے لیڈی کیڈٹس کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔اکیڈمی میں خواتین کیڈٹس کا داخلہ سری لنکا کی حکومت کی جانب سے ملک کے فوجی درجہ بندی میں خواتین کو ابھرنے اور قابل بنانے کی کوششوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔جب کہ خواتین فوج میں موجود ہیں اور وہ صرف میجر کے عہدے تک پہنچ سکتی ہیں جس کے بعدانہیں 45 سال کی عمر تک ریٹائر ہوتی ہے۔حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اسی طرح کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے فی الحال فوجی قوانین میں تبدیلیوں کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔