vosa.tv
Voice of South Asia!

مالدیپ نے بھارتی وزیراعظم مودی کی توہین کرنے پر تین اہلکاروں کو معطل کر دیا

0

مالدیپ کی حکومت نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دینے پر تین نائب وزراء کو معطل کر دیا۔ایک سینئر سرکاری اہلکار نے میڈیا  کو بتایا کہ ملیشا شریف، مریم شیونا اور عبداللہ محزوم ماجد جو سبھی نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اطلاعات اور آرٹس کی وزارت کے لیے کام کرتے ہیں کو سوشل میڈیا پر مودی کے خلاف ان کے تبصروں پر تادیبی کارروائی کی گئی۔ان تینوں نے ہندوستانی یونین کے علاقے لکشدیپ میں سیاحت کو فروغ دینے کی ایک ویڈیو کے جواب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مودی کو "مسخرہ”، "تخریب کار” اور "اسرائیل کی کٹھ پتلی”کے طور پر بیان کیا تھا۔کچھ لوگوں نے مودی کے دورے کو عالمی سطح پر مقبول مالدیپ سے سیاحوں کو دور کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا ہے۔ یہ ملک اپنے پرُکشش جزائر کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.