فلسطینیوں کو حق خود ارادیت،وقار اور تحفظ ملنا چاہیے،جرمن وزیر
جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت، وقار اور تحفظ کے ساتھ رہنے کا حق ملنا چاہیے۔اسرائیل روانگی سے پہلے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کہنا تھا کہ تخریب کاری کا خاتمہ، خطے کو تشدد کے ابدی چکر سے نکلنا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک نے مزید کہا کہ حزب اللہ اسرائیل پر، حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے روکیں،جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ اسرائیل کیلئے خطرہ نہ بنے، حماس کو ہتھیار ڈال دینے چاہئیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان اسرائیل سرحد پر حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج میں جاری جھڑپوں کے حوالے سے حزب اللہ کو دھمکی دی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے چند ماہ میں جو کچھ سیکھا حزب اللہ کو اس سے سبق لینا چاہیے۔