انگلینڈ میں سردی کا راج، برفباری کا امکان
انگلینڈ میں درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے، البتہ بیشتر مقامات پر کل برفباری کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گریٹر لندن کے علاوہ سرے، کینٹ، ایسٹ اور ویسٹ سسیکس میں برفباری کا امکان ہے۔ لندن میں بھی کل دن اور شام میں ہلکی برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ نارتھ ویسٹ انگلینڈ، ویسٹ، ایسٹ مڈلینڈز اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ میں موسم شدید سرد ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ سسیکس کے شمال میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کے باعث مسافروں کو منزل پر پہنچنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ پیدل اور سائیکل پر سفر کرنے والے بھی مرکزی شاہراہیں استعمال کریں۔