vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان میں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کا اضافہ

0

پاکستان میں ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کا اضافہ ریکارڈ،مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں 19 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا حکومت کے ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ بلا روک ٹوک جاری ہے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح 42.86  فیصد تک پہنچ گئی ہے.ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا،ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوا،ٹماٹر کی فی کلو قیمت مارکیٹ میں 124 روپے سے بڑھ گئی، اسی طرح ایک ہفتے میں زندہ مرغی 50 روپے انڈوں فی درجن 12 روپے  پیاز 6 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں چینی 3 روپے دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 39 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں چاول، دال مسور، گڑ، جلانے کی لکڑی، مٹن اور بیف مہنگا ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.