راجستھان کے وزیر اعلی تقریب کے دوران گرنے سے زخمی
بھارت میں راجستھان کے وزیر کے اعزاز میں تیار کیا گیا اسٹیج گرنے سے 40 افراد زمین پر گر گئے۔ حادثے میں وزیر ہیرا لال نگر معمولی زخمی ہوئے۔راجستھان کے کوٹہ میں جشن منانے کی ایک تقریب نے اس وقت غیر متوقع موڑ لے لیا جب نو منتخب وزیر مملکت ہیرا لال نگر کے اعزاز میں بنایا گیا اسٹیج منہدم ہو گیا۔یہ واقعہ وزیر کے پانچ جنوری کو نگر کے انتخابی حلقہ سنگوتھ کے افتتاحی دورے کے دوران پیش آیا۔اسٹیج اس وقت گرا جب وزیر کو پھولوں کا ہار پہنایا جا رہا تھا، کہا جارہا ہے کہ اسٹیج کو 15 افراد کے لئے تیار کیا گیا تھا لیکن اس پر40 افراد چڑھے تو یہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور شرکاء سمیت زمین پر آگیا۔حادثے میں بی جے پی کے چار کارکن زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جبکہ دو کو جے پور میں مزید طبی امداد کی ضرورت ہے۔اس حادثے نے اچانک اعزازی تقریب کو ختم کر دیا ، جس سے حاضرین صدمے میں پڑ گئے۔