بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل قیام امن کیلئے فوج تعینات
بنگلہ دیش میں قومی انتخابات سے قبل تشدد کے خدشے کے پیشِ نظر ملک بھر میں فوج کو تعینات کردیا گیا۔ موجودہ انتخابات کا حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا۔ فوجی اہلکاروں نے بکتر بند گاڑیوں میں دارالحکومت ڈھاکا میں قائم عارضی کیمپوں میں سفر کیا تاکہ سول انتظامیہ کو امن و سلامتی برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اتوار کو ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دینے کے مطالبات سے اتفاق کرنے سے انکار کر دیا اور انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ایک غیر جانبدار اتھارٹی کو اقتدار سونپ دیا۔حسینہ واجد نے بارہا بی این پی پر حکومت مخالف مظاہروں کو بھڑکانے کا الزام لگایا ہے جس نے ڈھاکا کو اکتوبر کے آخر سے ہلا کر رکھ دیا ہے ،جس میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوج صرف پولنگ افسران کی درخواست پر ہی کارروائی کرے گی۔