vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی شہر گروگرام میں تیندوا ایک گھر میں داخل ہو گیا

0

بھارتی شہر گروگرام میں جنگل سے نکل کر آنے والا تیندوا ایک گھر میں داخل ہو گیا، جس نے علاقے میں خوف پھیلادیا۔ تیندوے کے حملے میں ایک 16 سالہ لڑکا زخمی بھی ہو گیا۔انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں تیندوے کو ایک گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، اس واقعے نے نہ صرف گھر والوں میں بلکہ پورے محلے میں سنسنی پھیلا دی۔علاقہ مکینوں نے واقعے کے بعد فوری طور پر پولیس اور وائلڈ لائف کو مطلع کر دیا، جس پر تیندوے کو پکڑنے کیلئے ایک ٹیم بھیجی گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کے اہل کار تیندوے کو پکڑنے کیلئے جال اور بے ہوشی کی ڈارٹ بھی لے کر آئے ہیں اور وہ تیاری میں مگن ہیں۔بڑی تعداد میں علاقے کے لوگ مذکورہ گھر کے سامنے جمع ہو گئے تھے، اہلکاروں نے پانچ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد تیندوے کو ریسکیو کیااور اسے جنگل میں لے گئے۔تیندوے کے حملے میں ایک سولہ سالہ لڑکا زخمی بھی ہوگیا۔ جسے طبی امدا کیلئے ہسپتا پہنچادیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.