vosa.tv
Voice of South Asia!

میوزک کیریئر کا آغاز محض اتفاق تھا، سلینا گومز         

0

امریکی اداکارہ وگلوکارہ سلینا گومز نے ایک مرتبہ پھرگلوکاری چھوڑنے کا عندیہ دیدیا۔امریکی اداکارہ وگلوکارہ سلینا گومز نے ارادہ کرلیا ہےکہ انکی نئی آنے والی البم آخری ہوسکتی ہےجس کے بعد وہ گلوکاری کو خیرباد کہہ سکتی ہیں۔ایک انٹرویو میں سلینا گومز نےکہا کہ  اداکاری کے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا میوزک کیریئر کا آغاز محض اتفاق تھا۔اس سے قبل سال 2021 میں بھی سلینا گومز نے اپنی گلوکاری کےمستقبل کے بارےمیں کہا تھاکہ وہ اس حوالے سے آخری کوشش کرنا چاہتی ۔سلینا میری گومزایک امریکی گلوکارہ،اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2002 میں بچوں کی ٹیلی ویژن سیریز بارنی اینڈ فرینڈز میں بطور چائلڈ ایکٹریس کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.