بالی ووڈ کی معروف جوڑی سیف اور کرینہ نے بھی کرکٹ ٹیم خرید لی
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور نے انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ میں کولکتہ کی ٹیم خرید لی۔انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 6 مارچ سے شروع ہوگا اور 15 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان بھی ایڈیشن میں حصہ لینے والی ایک ٹیم کولکتہ کے مالک بن گئے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ہم آئی ایس پی ایل کے اس ناقابل یقین سفر کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔ بالی ووڈ جوڑی کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی ایل کے ساتھ شراکت داری ہماری کرکٹ سے محبت کی علامت ہے، ہمارے خاندان کی میراث اور ریاست سے تعلق کے ساتھ کولکتہ بھی ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔خیال رہے کہ سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹودی ایک مشہور ہندوستانی کرکٹر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تھے اور پٹودی خاندان کا کولکتہ سے ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کے حوالے سے بھی خاص تعلق ہے جو ہندوستان اور مغربی بنگال کے آئکن رابندر ناتھ ٹیگور کی نواسی ہیں۔