vosa.tv
Voice of South Asia!

پلڈاٹ نے جمہوریت اور مسائل پر  2023 کی جائزہ رپورٹ جاری کردی

0

پاکستان میں سیاسی عمل پر نظر رکھنے والے تھنک ٹنک  پلڈاٹ نے جمہوریت اور مسائل پر  2023 کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  2024 کے عام انتخابات بھی اتنے ہی شفاف ہوں گے جتنے 2018 کے تھے بانی پی ٹی آئی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح نااہل کیا گیا الیکشن کمیشن نے بلےکا نشان لے کر پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا دیا،پاکستان میں جمہوریت کمزور اور کنٹرول میں ہے۔پلڈاٹ نے ملک میں جمہوریت کے معیار پر سالانہ رپورٹ 2023 جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ 2018ء کے انتخابات  کی طرح  2024ء کے  انتخابات بھی غیر  منصفانہ اور تاریک ہونے کا امکان  نظر آرہا ہے۔اپنی رپورٹ میں پلڈاٹ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل 2024ء جاری ہے بین الاقوامی جمہوریت کی درجہ بندی کے تھنک ٹینکس نے اسے انتخابی آمریت کہا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح نااہل کیا گیا الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان لے کر پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا دیا پلڈاٹ نے کہا ہے کہ  2018 کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے کاغذات نامزدگی چھینے جانے  کی بھی رپورٹس آئیں رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتیں اور مقبول رہنما مسلسل اعتماد کے بحران کا شکار رہتے ہیں، سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی سیاسی قسمت کا انحصار ان کی مقبولیت یا پالیسیوں پر نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو مثبت طور پر مصروف رکھنے کی مہارت پر منحصر ہے، پاکستان میں سیاسی عمل سیاسی مہمات کو اسٹیبلشمنٹ کے حامی اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان گھومنے پر مجبور کرتا ہے۔پلڈاٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ غیر منتخب نگران حکومتوں کا طویل مدت تک جاری رہنا جمہوریت اور آئین کی روح کے منافی ہے سیاسی عمل میں بار بار مداخلت کے باوجود، سیاسی جماعتیں ٹوٹی پھوٹی حکومتیں بنانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی کی عادی دکھائی دیتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.