vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹوکیو میں سینکڑوں افراد اسرائیلی مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

0

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہزاروں افراد جوتے اٹھائے امریکی سفارت خانے پہنچ گئے۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شہریوں نے غزہ میں فورسز کے ہاتھوں قتل عام کی امریکی پشت پناہی کے خلاف امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں جوتے اٹھائے ہوئے تھے۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی اور مالی مدد کو غزہ کے خلاف نسل کشی جاری رکھنے کی اجازت قرار دیا، اور اس کی شدید مذمت کی۔دوسری طرف واشنگٹن، نیویارک اور بوسٹن میں فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرین نے جمع ہو کر غزہ پر بیتی بیان کی، آئرلینڈ میں مظاہرین نے غزہ میں جنگی بندی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.