vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں جنوری کا مہینہ مسلمان ثقافتی ورثے کا نام

0

امریکی ریاست نیوجرسی کی تاریخ میں  پہلی بار مسلم ہیریٹیج منتھ منانے کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایم ایچ ایم کے زیر اہتمام پہلے سالانہ مسلم ہیریٹج منتھ  کی تقریب چھ جنوری ہفتے کو پسکاٹ اووے لائبریری میں ہوگی۔ریاست نیوجرسی کی اسمبلی نے  ہر سال  جنوری کو مسلم  ثقافتی  ورثہ  منانے کی قرار  داد منظور کی  تھی  جس پر   بعد میں  ریاستی  گورنر مورفی نے باقائدہ دستخط  کیے تھے۔ نیوجرسی مسلم  ہیریٹج منتھ کولیشن نے سالِ نو 2024 کے آغاز پر پہلے  سالانہ مسلم  ثقافتی  ورثہ کا  جشن منانے کا  فیصلہ کیا  جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مسلم ثقافتی ورثے کی تقریب 6 جنوری  بروز ہفتے کو  پسکاٹ آووے  پبلک  لائبریری  میں دوپہر ایک سے تین بجے تک جاری رہے گی۔منتظمین کے مطابق گریڈ 1 سے 6 کے بچوں کے لیے مختلف فری ایونٹس  ہوں گی جبکہ  تقریب میں  شریک دیگر خواہشمندوں  کو  محدود  نشستوں کی وجہ سے  پہلے اپنی رجسٹریشن  کروانا لازمی ہے۔اس تقریب میں شرکاء کو مسلم  تہذیب،ثقافت، روایات،سائنسی  علوم میں ترقی، فلکیات اور فنونِ لطیفہ سمیت بہت کچھ دیکھنے سمجھنے کو ملے گا  اس کے علاوہ   مزیدار مختلف پکوان سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.